گال ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 120رنز درکار
گال ٹیسٹ میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے جبکہ جیت کیلئے مزید 120 رنز درکار ہیں۔
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائ
پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد رضوان 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر نمایاں رہے، اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے۔
لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پربت جے سوریا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔