vni.global
Viral News International

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، یومیہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین اور 7 فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 8 اگست سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

تنظیم کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر آفس میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، تاہم وفاقی حکومت نے اتحاد کو پیر کے روز اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے اور نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ہڑتال کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا کی سروسز معطل ہو کر اڈوں تک محدود ہو گئی ہیں اور گاڑیوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 10 ویلر گاڑیوں کو 35 ٹن وزن لے جانے کی اجازت دی جائے، ڈیزل کی قیمتوں و ٹول ٹیکس میں ریلیف دیا جائے، بھاری جرمانوں اور گاڑیاں ضبط کرنے کے قوانین میں تبدیلی کی جائے، نیز وِد ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے ساتھ ڈرائیورز کو ہیوی لائسنس جاری کیے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.