vni.global
Viral News International

انسانی اعضا کی غیر قانونی فروخت,چینی باشندوں نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد؛ انسانی اعضا کی غیر قانونی فروخت کے مقدمے میں گرفتار تین چینی باشندوں نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست گزاروں لی گنگ چائی، پنگ فی گوو اور وانگ باؤ کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہے، جبکہ ٹرائل کورٹ پہلے ہی ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل بیرسٹر یاور گردیزی کا موقف سنا، جنہوں نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کے کیسز دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہیں لہٰذا اس معاملے کو بھی جسٹس محمد اعظم خان کے بینچ کو منتقل کیا جائے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس آفس بھجوا دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.