vni.global
Viral News International

بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

پورٹ آف سپین:  پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

بابر اعظم کو اس سیریز میں 193 رنز بنانے پر ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.