vni.global
Viral News International

سینٹ میں پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری پراحتجاج

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے اعظم خان سواتی کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔

اعظم سواتی گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی کہ “اعظم سواتی کو رہا کرو”۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کے بعد سینیٹ میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا جس پر پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے بھاگ گئے بھگوڑے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.