vni.global
Viral News International

بھارتی عدالت میں تیندوا گھس آیا،حملے میں متعدد افراد زخمی

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کی مقامی عدالت میں تیندوا گھس آیا اور حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کی ضلعی کچہری میں دوپہر کے وقت اچانک تیندوا گھس آیا جس کے باعث عدالت میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی کچہری میں تیندوے کے داخل ہونے سے عدالتی امور ٹھپ ہوگئے اور 15 سے زائد ججز کو اپنے چیمبرز کے دروازے بند کرکے جان بچانی پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندوے نے عدالت میں موجود متعدد افراد پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ جنگلی جانور کو دیکھنے کیلئے آنے والے وکیلوں پر بھی تیندوے نے حملہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیمیں تیندوے  کو پکڑنے کیلئے آپریشن میں مصروف ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.