vni.global
Viral News International

اداکارہ سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.