پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد: پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دیں گے، ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والےکےساتھ زیادتی ہو۔
ان کا کہنا تھاکہ پولیس افسران جوڈیشل انکوائری میں بتادیں انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔