vni.global
Viral News International

پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی امداد میں پانچ گنا اضافہ

جنیوا:  اقوام متحدہ نے ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو پانچ گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 امریکی ڈالر کر دی

 ملک بھر میں  بدترین سیلاب کی وجہ سے تقریباً 1700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان کئی دہائیوں میں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جولین ہارنائس نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے اپنی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے پانچ گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 ڈالر کر دیا ہے۔ ہم موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کی خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لیے حکومت کی مدد کرنے کی خاطر تیزی سے کام نہ کیا تو بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو گا اور یہ بہت خوفناک ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.