vni.global
Viral News International

شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی

 اسلام آباد: شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

 درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی جس میں مجسٹریٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں، شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے۔

درخواست گزار مجسٹریٹ نے مزید کہا ہے کہ شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ شہباز گل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.