vni.global
Viral News International

سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا گیا سامان ٹرک ڈرائیور نے فروخت کر دیا

ھکر میں سیلاب زدگان کے لیے بھجوایا گیا سامان ٹرک ڈرائیور نےفروخت کر دیا۔

پولیس کے مطابق سامان سے بھرا ٹرک  لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کے لیے بھجوایا گیا تھا جس میں منرل واٹر اور  راشن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔

تاہم سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والے ٹرک ڈرائیور نے تمام راشن راستے میں ہی فروخت کر ڈالا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور  اور سامان خریدنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.