vni.global
Viral News International

سیاسی یتیم عدم استحکام کیلئے کوشاں: مریم اورنگزیب

لندن:  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے، ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کر رہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.