vni.global
Viral News International

جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان

پی ٹی آئی کے ناراض  رہنما جہانگیر ترین خان نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔

سینئر سیاستدان جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.