vni.global
Viral News International

امریکی سائفر سے متعلق عمران کی بھی مبینہ آڈیو لیک

امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔

آڈیو میں اعظم خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے ’آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود اور فارن سیکرٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے‘۔

لیک آڈیو میں اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں، دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، عمران خان پوچھتے ہیں کہ پھرکس کس کو بلائیں اس میں؟  جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی، میں اور سہیل ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی جواب میں کہتے ہیں ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔

اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار اسٹیٹ ہیں، وہ پڑھ کرسنائے گا میں کاپی کرلوں گا آرام سےتو آن ریکارڈ آجائے گا کہ یہ چیز ہوئی ہے، آپ فارن سیکرٹری کوبلائیں تاکہ ریکارڈ پر آ جائے۔

لیک ہونے والی آڈیو میں عمران خان کہہ ہیں کہ نہیں تو اس نے ہی لکھا ہے سفیرنے، جس پر اعظم خان کہہ ہرے ہیں کہ ہمارے پاس توکاپی نہیں ہے ناں یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کہہ رہے ہیں کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے اس نے اٹھائی ہے لیکن فارن سازش بنا دیتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.