vni.global
Viral News International

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 19 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں ہو رہا ہے، وزیر اعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کی وجہ سے درپیش شدید خطرات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کو اجاگر کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش شدید خطرات کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.