vni.global
Viral News International

پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

آڈٹ رپورٹ  میں کیے گئے انکشاف کے مطابق خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بورڈ انتظامیہ نے مفت سرکاری کتابیں مارکیٹ میں فروخت کیں اور  اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ریکارڈ میں سرکاری کتابوں کے جعلی اندراج کروائے۔

 آڈٹ رپورٹ کے مطابق پبلشرز سےسیلز ٹیکس کی مد میں ایک ارب 75 کروڑ  روپےکی کٹوتی نہیں کی گئی جبکہ ضرورت سے زیادہ کتابیں چھاپ کر خزانےکو ایک ارب 64 کروڑ اور  کتابوں کی رائلٹی کی مد میں خزانے کو 4 کروڑ  روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں سفارش  کی گئی  ہے کہ  ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ سے تحقیقات کر کے رقم کی ریکوری کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.