vni.global
Viral News International

پاک بھارت کرکٹرز کو اکٹھے ایکشن میں لانے کی تجویز

پاکستان اور بھارت کے سٹار کرکٹرز کو اگلے سال ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

فوبرز میڈیا کے مطابق اگلے سال ایفرو ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی تجویز زیر غور ہے جس میں افریقہ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان مقابلے شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔

ان مقابلوں میں شاہین شاہ، محمد رضوان، بابر اعظم، روہت شرما، ویرات کوہلی کو ایک ہی ٹیم کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایفرو ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی تجویز یا پلان ہمارے سامنے نہیں آیا تاہم اس حوالے سے میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.