vni.global
Viral News International

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پاکستان کے قرضے فوری معاف کرنے کا مطالبہ

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والی مہنگائی کے پیش نظر دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

اس سے پہلے بھی کلاڈیا ویب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.