بھارتی پولیس کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر تشدد، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں پولیس نے سرعام مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر ڈونڈوں سے پیٹا گیا۔اس دوران وہاں موجود مجمع پولیس کے ایکشن کو سراہتا رہا اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتا رہا۔
رپورٹس کے مطابق مسلمان نوجوانوں پر ہندوؤں کے ایک ایونٹ میں پتھراؤ کرنے کا الزام تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے مسجد کے پاس ایونٹ کرنے پراعتراض کیا تھا،پولیس کی مسلمان نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی صحافیوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Location: Kheda, Gujarat
Muslims flogged publicly!
In BJP ruled Gujarat, nine Muslim men who were allegedly arrested for throwing stones at a Garba event were tied to a pole and publicly flogged with a cane by the Police while the crowd chanted “Hail Mother India” slogans. pic.twitter.com/nDNPJ5heUW
— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) October 4, 2022
ایک صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے بھارتی وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست،جہاں پولیس پتھراؤ کے الزام پر سرعام مسلمانوں کو مار رہی ہے اورمجمع پولیس کے ایکشن کو سراہتے ہوئے نعرے لگارہا ہے۔