vni.global
Viral News International

نسیم شاہ اور بھارتی ماڈل کی ایڈیٹ شدہ وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری  میں پوسٹ کردی۔

ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔

وڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا کا ڈھیر لگ گیا ہے۔ معتدد پاکستانی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمارے بولر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اس کی عمر بہت کم ہے۔

انڈین صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اروشی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رشبھ پنت کیلئے نہیں بلکہ نسیم شاہ کیلئے موجود تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.