حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ
یمن کے حوثی گروہ کے عسکری ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع کے قریب ایک سعودی آئل ٹینکر ’وفا‘ کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حوثی ترجمان کے مطابق 22 جولائی کو سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جبکہ 29 آئل ٹینکرز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں پیش قدمی سے روک کر واپس لوٹنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس معاملے پر فی الحال سعودی حکام کی طرف سے کوئی بھی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔