vni.global
Viral News International

آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار،جلد اعلان متوقع

ایران کی وزارت خارجہ نے عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق نئے میکانزم پر ہونے والی بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور سیاسی دونوں سطحوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران آبنائے ہرمز میں تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کی محفوظ اور منظم آمدورفت، بحری لینز کے تعین اور نیویگیشن کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے ایک ایسے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے جس کے تحت ایران اور عمان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے خطے میں استحکام اور بحری سلامتی کو فروغ دیا جا سکے۔

آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ

Trump says Iran facing 'last chance before decapitation' | Arab News PK

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا، یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں، آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر معاملے پر بات ہو گی۔

ٹرمپ نے کہا امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہیئں،  انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی، اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کرےگا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کر دے۔

آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان آئندہ گھنٹوں یا بدھ کو متوقع ہے: عرب ٹی وی

عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے رابطے تیزی سے جاری ہی،  رابطوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آبنائے ہرمز کو مکمل طور  پر کھولنےکی تیاری کی جارہی ہے، آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان آئندہ گھنٹوں یا بدھ کو متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.