ایران کا امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن میں فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی مفادات پر کسی بھی قسم کا حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوشش کو امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا اور بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنے دفاع اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، جبکہ انہوں نے عراق میں موجود ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کا خاتمہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
امریکا اور سعودی افواج کے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملے، 20 جنگجو ہلاک
امریکا اور سعودی افواج کے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملوں میں 20 اموات ہوئیں اور 32 زخمی ہوئے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق کارروائی سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ کےساتھ مل کرکی گئی۔سب سےبڑا حملہ عراقی صوبے نینوا میں ہوا جہاں 10 افراد مارےگئے۔
عراق پر امریکی اور سعودی حملےکھلی جارحیت ہیں، ایران
ایران نے عراق کے 7 مختلف علاقوں پر امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے کیےگئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عراق کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مہلک حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور امریکا اور اسرائیل کی جنگ کا دائرہ مزید وسیع کرنےکی خواہش کا حصہ ہیں۔
