vni.global
Viral News International

مون سون بارشیں، 26جون سے ابتک 109افراد جاں بحق ہوئے

اسلام آباد: قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں سے متعلق مختلف حوادث میں مجموعی طور پر 109 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں 48 بچے، 38 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں، جبکہ 362 افراد شدید و معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی سطح پر ہونے والے جانی نقصانات میں خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 55 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ پنجاب میں 36، بلوچستان میں 8، آزاد کشمیر میں 7، سندھ میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک شخص کی جان گئی۔

زخمیوں کی تعداد کے لحاظ سے پنجاب فہرست میں سب سے آگے ہے جہاں 263 افراد زخمی ہوئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15 اور آزاد کشمیر و سندھ میں دو دو افراد زخمی ہوئے۔

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 799 مکانات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 379 مویشی بہہ گئے یا ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مواصلاتی نظام کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے 25 پل اور تقریباً 23 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.