vni.global
Viral News International

ٹی20ورلڈکپ، پہلا مرحلہ مکمل،پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول جاری

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جس کے بعد 4 ٹیموں نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا 

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے میچز کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہونگے حتمی شیڈول سامنے آگیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر سہ پہر 1 بجے میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کا دوسرا میچ جمعرات 27 اکتوبر شام 4 بجے پرتھ میں زمبابوے کے ساتھ ہوگا۔جبکہ تیسرے میچ میں اتوار 30 اکتوبر صبح 12 بجے پرتھ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان کا چوتھا میچ سڈنی میں جمعرات 3 نومبر سہ پہر 1 بجے جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا۔پاکستان کا پانچواں میچ اتوار 6 نومبر صبح 9 بجے ایڈلیڈ میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.