vni.global
Viral News International

انتظار ختم ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلرجاری

مداحوں کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا کیونکہ ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر  ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

فلم کی  پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.