vni.global
Viral News International

بہاولپور جلسے میں ٹرن آؤٹ حیرت انگیز رہا: عمران خان

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف نے بہاولپور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.