vni.global
Viral News International

آئی سی سی کا آصف علی اورافغان بالر پر جرمانہ

لاہور:  ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلہ کے میچ میں جھگڑا کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان باؤلر فرید احمد پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کا موقف سننے کے بعد فیصلہ سنایا، دونوں کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

فیصلے کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے غلطی تسلیم کر لی، میچ ریفری نے دونوں پر میچ فیس کا 25، 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ کے 19ویں اوور میں آصف علی اور فرید احمد کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.