vni.global
Viral News International

شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

شہباز شریف اور جو بائیڈن کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے سیکڑوں اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.