vni.global
Viral News International

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی: تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

سلمان اکرم راجا اور عزیر بھنڈاری کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں اعلیٰ عدالت کے 18 اگست 2026 کے حکم نامے کی مبینہ خلاف ورزی پر کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے عمران خان کو طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے انہیں پمز اسپتال منتقل کر کے طبی معائنہ کروایا اور بعد ازاں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

تحریک انصاف نے استدعا کی ہے کہ توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور بانی پی ٹی آئی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طبی معائنہ یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر یا لوکل کمیشن مقرر کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.