vni.global
Viral News International

کاروبار ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا

اسلام آباد: فنانس ایکٹ کے تحت حکومت نے تمام کاروباروں کو مانیٹرنگ، ٹریکنگ، رپورٹنگ اور فروخت و پیداوار کے ریکارڈ کے لیے ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

مقررہ مدت میں اس نظام سے نہ جڑنے والی کاروباری شخصیات پر سخت جرمانوں اور کاروباری احاطہ سیل کرنے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

نئے قانون کے مطابق، جو شخص اپنے کاروبار کو مقررہ مدت کے اندر ایف بی آر کے نظام سے مربوط کرنے میں ناکام رہے گا، اس پر پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید برآں، پہلی سزا اور جرمانے کے ایک ماہ بعد بھی اگر خلاف ورزی جاری رکھی گئی اور کاروبار کو سسٹم کے ساتھ منسلک نہ کیا گیا، تو دوسرے مرحلے میں 50 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.