ایشیا کپ،بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی،بی سی سی کا اعلان
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا۔
We'll have Asia Cup 2023 at a neutral venue. It's the govt which decides over the permission of our team visiting Pakistan so we won't comment on that but for the 2023 Asia Cup, it is decided that the tournament will be held at a neutral venue: BCCI Secretary Jay Shah
(File Pic) pic.twitter.com/mvWlqlsgei
— ANI (@ANI) October 18, 2022
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو نظر انداز کر دیا ،بھارت سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود فیصلے سنانے شروع کر دیے ہیں، انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بغیر ہی فیصلہ سُنایا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے پر فی الحال اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اے سی سی کے فیصلے کا انتظار کرے گا ۔