مہنگی درآمدی چینی سستے داموں برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
لاہور: وفاقی وزارت پیداوار نے مہنگے داموں درآمد کی گئی چینی کو کم قیمت پر برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا شدید مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے، جبکہ ڈھائی لاکھ ٹن مقامی سستی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ اس صورتحال پر شوگر ملز مالکان نے وزارت پیداوار کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ حالات میں ان کے لیے کسانوں سے گنے کی نئی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔