vni.global
Viral News International

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 11.50 فیصد برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پالیسی ریٹ کو موجودہ 11.50 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں مہنگائی کے رجحان میں کمی آئی ہے اور جولائی سے فروری تک اوسط مہنگائی 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ مالی سال 2027 میں اس کا تناسب جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

دسمبر 2026 تک ترسیلاتِ زر 20.20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں گزشتہ چار ماہ سے ماہانہ 30 کروڑ ڈالر کی آمد جاری ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بیرونی ادائیگیاں کرنے کے باوجود زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2027 میں 21.5 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.