vni.global
Viral News International

ایران نے دنیا کو حیران کن طاقت کے طور پر منوایا ہے ، پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا ہے کہ ایران اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ملک نے اپنی غیر معمولی مزاحمت، یکجہتی اور اتحاد کے بل بوتے پر خود کو ایک ایسی طاقت کے طور پر منوایا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود قوم نے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کا ایران کو ایک اور وینزویلا بنانے یا معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

ایرانی صدر نے اپنے خطاب کے دوران اعتراف کیا کہ حکومت ملک میں درپیش سنگین معاشی مسائل پر شرمندہ ہے اور امریکہ کی جانب سے انتہائی سخت پابندیوں کے باوجود عوام کی خدمت اور غیر مساوی جنگ کا مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے ملکی سطح پر کسی بھی قسم کی تقسیم، تنازعات اور داخلی انا پرستی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.