vni.global
Viral News International

ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 9.66 فیصد ہوگئی

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا سستی ہوئیں اور 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حالیہ ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت میں 3.77 فیصد، پیاز میں 14.17 فیصد اور چکن کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دال چنا، لہسن اور چائے بھی مہنگی اشیا میں شامل رہیں۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 5.78 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 5.15 فیصد کمی دیکھی گئی، اس کے علاوہ ٹماٹر، آلو، چینی، ایل پی جی اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کچھ حد تک کمی آئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.