vni.global
Viral News International

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ 409 رنز پر آوٹ، پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے، جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 91 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بولر علی عثمان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس کے باعث انگلینڈ کا 238 رنز کا خسارہ پورا کرنے اور میچ میں واپسی کے لیے پاکستان کو دوسری اننگز میں مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.