vni.global
Viral News International

ہمیں وہاں نہ دھکیلیں جہاں سےواپسی نہ ہو،اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی  مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں وہاں نہ دھکیلیں جہاں سے ہم کبھی واپس نہ آئیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ  بلوچستان اور ملتان میں لاشوں کے ڈھیر لگائے گئے، یہاں جمہوری حکومتیں بھی رہیں اورغیرجمہوری بھی، مختلف جماعتوں کی حکومتیں آئیں، آئین میں تبدیلیاں آئیں لیکن بلوچستان تبدیل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے حالات تبدیل کیوں نہیں ہو رہے، ہماری باتوں کو تقویت ملتی ہے حکومتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں، سی ٹی ڈی کی جانب سے قتل کیے جانے والوں کی شناخت ہوگئی، تینوں افراد کو اٹھایا گیا تھا۔

سردار اختر مینگل  نے کہا کہ وسیم تابش طالبعلم تھا جس نے لاپتہ افرادکےحق میں شعرپڑھےتھے، اس ملک میں شاعری بھی گناہ ہے جب پی ٹی آئی کےاتحادی تھے تو لاپتہ افرادکی فہرست دی تھی، اس میں سے ایک شخص کی لاش مقابلےکی شکل میں ملی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.