vni.global
Viral News International

لاہورمیں نوبیاہتا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

لاہور :کاہنہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور  اس کے شوہر کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ عدنان اور 17 سالہ فرح تین دن قبل گھر سے بھاگ گئے تھے، دونوں نکاح کرکےگھر واپس آئے تو فرح کے باپ شریف میو نے بھائی سہیل کے ساتھ مل کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں فرح اور اس کا شوہر عدنان ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار  ہوگئے۔

پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھےکرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں، واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.