vni.global
Viral News International

پریزائیڈنگ افسر نے ثنا اللہ کو میڈیا گفتگو سے روک دیا

فیصل آباد:  الیکشن کمیشن کا نوٹس ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیاگفتگو سے روک دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ کی میڈیا بریفنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے  وزیر داخلہ  کو حلقے سے باہر نکلنے کا حکم دیا،  پولنگ ڈے پرعوامی عہدیداران کی طرف سے  حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر داخلہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فوری طور پر حلقے کی حدود سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے گزشتہ روز  بھی رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.