ضمنی انتخابات،پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات رپورٹ
اسلام آباد : قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔
پولنگ کے دوران بعض حلقوں میں لڑائی جھگڑے اور بد نظمی کے واقعات بھی سامنے آررہے ہیں پشاورمیں میونسپل گرلز انٹرکالج کے پولنگ سٹیشن میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان کی آمد پرعوامی نیشنل پارٹی کے کارکن مشتعل ہو گئے۔ آصف خان کے خلاف نعرےلگائے، اس دوران ایم پی اے اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی ،پولیس نے دونوں پارٹیوں کے سپورٹرز کو باہر نکال دیا۔
فیصل آباد کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے امریکن مشن پرائمری سکول پولنگ سٹیش18 اور 20 میں ووٹروں کا پولیس اہلکاروں پر بدتمزی کرنے کا الزام ۔ پولنگ کا عمل وقتی طور پر تعطل شکار رہا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔
ادھر ملتان کے پولنگ سٹیشن نمبر 72 میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے اور موبائل کے استعمال پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیاادھر فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون کا پولنگ بوتھ پر استعمال ہو رہا ہے، ووٹر کی جانب سے اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، شہری نے بیلٹ پیپر پر نشان لگا کر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔