vni.global
Viral News International

امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سےشادی

پاکستان آئے دن مختلف ممالک سے محبت کی خاطر پہنچنے والے غیر ملکیوں کی خبروں کی زد میں رہتا ہے، اور ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ پاکستانی نوجوان عادل شہزاد کی محبت میں پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا اور ان سے باقاعدہ نکاح کر لیا۔

عادل شہزاد کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات تین سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ ساتھ گہری دوستی اور پھر ایک سنجیدہ رشتے میں تبدیل ہو گئی۔ محبت کی اس کہانی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے روزانا مرینا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے امریکی خاتون نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی جبر یا دباؤ کے بغیر مکمل طور پر اپنی آزادانہ مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور انہوں نے اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کا انتخاب کیا ہے۔ اس منفرد جوڑے کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں اور نیک تمناؤ ں کا سلسلہ جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.