vni.global
Viral News International

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان واپس یو اے ای روانہ

اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان واپس یو اے ای روانہ ہو گئے، انہوں نے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آنا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اماراتی صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے، وہ صبح ساڑھے 7 بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے، موسم کی خرابی کی وجہ سے سکیورٹی نے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔

رحیم یار خان سے اسلام آباد کی جانب بہاولپور کے اوپر موسم انتہائی خراب تھا جس کی وجہ سے اماراتی صدر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ کر سکے، سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.