بھی ہار نہیں مانی، سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سوشل میڈیا کارکنان نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنان نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار نہیں مانی، انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے فیسبک پر متحرک سوشل میڈیا سپورٹرز کے وفد کی ملاقات
چئیرمین تحریک انصاف نےسوشل میڈیا وولنٹئیرز کے جذبے اور وطن سے محبت کو سراہا
سوشل میڈیا رضاکاروں نے چئیرمین عمران خان کو مسائل سے آگاہ کیا
چئیرمین عمران خان نے رضاکاروں کےسوالات کے جامع جواب دئیے pic.twitter.com/9O7XZ1WUBw— PTI (@PTIofficial) December 31, 2022
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائے گی۔