پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کیڈٹس کو پاکستان کی سمندری سرحدوں کے محافظ بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث سمندری شعبہ مسلسل تبدیل ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ڈومین مسلسل بدل رہی ہے، وہی بحری افواج غالب ہوں گی جو جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی۔