vni.global
Viral News International

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس تاز ترین اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس اضافے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھنے اور مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.