چینی صدر کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب
وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بارحکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ۔
شی جن پنگ کے تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پروزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مبارکباد پیش کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔
On behalf of the entire Pakistani nation, I congratulate President Xi Jinping on his reelection as CPC General Secretary for the 3rd term. It is a glowing tribute to his sagacious stewardship and unwavering devotion for serving the people of China. 🇵🇰 🇨🇳
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 23, 2022
وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب ان کی مدبرانہ قیادت اور چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔