vni.global
Viral News International

چینی صدر کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب

وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بارحکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ۔

شی جن پنگ کے تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پروزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے  مبارکباد پیش کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔

وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب ان کی مدبرانہ قیادت اور چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.