پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ای سی بی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، ہیری بروک، جیمی اوورٹن، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی رابنسن، کیٹن جیننگز، لیام لیونگ اسٹون، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں اولی پاپ، ول جیکس، مارک ووڈ، جو روٹ، بین فوکس اور جیک لیچ بھی شامل ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیورٹ براڈ کو سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا، اسٹیورٹ براڈ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش نومبر کے آخر میں متوقع ہے۔
BREAKING: England have announced a 15-man squad for their upcoming Test tour of Pakistan 🏴
🆕 Maiden call-up for Jacks
🧢 Livingstone could make debut
↩️ Recalls for Jennings, Duckett
❌ Lees dropped
👶 Broad on paternity leave#PAKvENG pic.twitter.com/z5YNA1ZmZ6— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 12, 2022
دونوں ٹیمز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔