vni.global
Viral News International

سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔

صدر مملکت نے بینک ڈکیتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کی۔

شاہ میر ولد احمد خان نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی تھی، جو انہوں نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت مسترد کردی۔

شاہ میر کو بینک ڈکیتی کے دوران گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.